کراچی میں نماز جمعہ کے دوران سیکیورٹی الرٹ، پولیس کی خصوصی ہدایات جاری

تشکر نیوز:  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کی گرفتاری، پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی

ایڈیشنل آئی جی نے تمام تھانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کے سلسلے میں مکمل رابطے میں رہیں اور ہر ممکن اقدامات کریں۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی ممانعت کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

عوام کو مشکوک سرگرمیوں، لاوارث گاڑیوں، بیگز یا مشتبہ افراد کے بارے میں فوری طور پر مددگار 15 یا قریبی پولیس موبائل کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اختتام تک سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی خود کریں اور اپنے ڈیوٹی مقامات کو ہرگز نہ چھوڑیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ ہدایات شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں تاکہ نماز جمعہ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

 

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں نماز جمعہ کے دوران سیکیورٹی الرٹ، پولیس کی خصوصی ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!