کراچی پولیس چیف کی تاجر وفد سے ملاقات، سیکیورٹی مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ تاجر اتحاد کے 12 رکنی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت صدر جمیل پراچہ کر رہے تھے۔ ملاقات میں شریف میمن اور دیگر اہم عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی برازیل میں شاندار کارکردگی، سلور میڈل اور دوسری پوزیشن حاصل

تاجروں کے وفد نے پولیس چیف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔ اس موقع پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے تاجروں سے شہر میں سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

تاجر برادری نے پولیس چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس چیف کی تاجر وفد سے ملاقات، سیکیورٹی مسائل کے حل کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!