صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کا مظاہروں کے حوالے سے بیان

تشکر نیوز: صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے پریس کلب اور تین تلوار، میٹروپول پر ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرہ کرنے والے افراد نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں کثیرالملکی فضائی مشق “انڈس شیلڈ 2024” کی تیاری

وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کے خلاف جانے والوں کے ساتھ بلا تفریق رنگ، نسل، اور مذہب کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں، پریس کلب پر مظاہرے کے دوران صحافیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک اور تشدد کی تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ جن پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے کے باوجود صحافیوں پر تشدد کیا، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کا مظاہروں کے حوالے سے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!