کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی، جعلی ویزے پر آنے والا مسافر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ مسافر کی شناخت کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے، جو فلائٹ نمبر IA431 کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ملزم کے پاس موجود پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ جعلی ویزہ ایک ایجنٹ سے 250 امریکی ڈالر میں حاصل کیا تھا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔

 

گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

One thought on “کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی، جعلی ویزے پر آنے والا مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!