بولان: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایس ایس پی کچھی، کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کے مطابق، یہ دہشت گرد گھات لگا کر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی، جعلی ویزے پر آنے والا مسافر گرفتار
کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد، ایک موٹر سائیکل اور 2 نائن ایم ایم پسٹل بمعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی کے مطابق، دہشت گردوں کی شناخت کے لیے ان کے فنگر پرنٹس متعلقہ اداروں کو بھیج دیے گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں پہلے سول ہسپتال ڈھاڈر اور بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کی جائیں گی۔
