اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ان کے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں بریفنگ دی۔
سندھ کابینہ نے پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کے لیے کئی اہم اور منافع بخش منصوبے موجود ہیں، خاص طور پر مواصلات کے شعبے میں ایم 6 اور ایم 9 موٹروے جیسے منصوبے سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کراچی بندرگاہ کو موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے علاوہ کراچی سے حیدرآباد اور سکھر موٹروے کی تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ نجکاری کے عمل میں ایسے سرکاری محکمے شامل ہیں جو فوری منافع دے سکتے ہیں اور سعودی عرب سے ہر قسم کی شراکت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی سعودی بزنس کمیونٹی کو منصوبے پیش کیے جائیں گے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پیشکش میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
