نیو کراچی ٹاؤن میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز، صحت مند ماحول کی فراہمی کا عزم

تشکر نیوز:  نیو کراچی ٹاؤن میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغاز چیئرمین محمد یوسف نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کے ساتھ مل کر کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مشتاق خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

کچی مہیشوری میگھواڑ پنچایت کے زیرِ اہتمام یومِ استاد کی تقریب، اساتذہ اور نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

افتتاحی تقریب کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے مرحلہ وار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کی ترجیحات میں عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنا شامل ہے۔ صفائی کو ایمان کا آدھا حصہ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کچرا مقرر کردہ جگہوں پر ڈالیں اور گلیوں اور محلوں میں گندے پانی کے اجتماع سے پرہیز کریں۔

چیئرمین نے کہا کہ ہر یوسی اور علاقے میں مچھروں، مکھیوں اور دیگر بیماری پھیلانے والے جراثیم کے خاتمے کے لیے باقاعدگی سے اسپرے کیا جائے گا تاکہ نیو کراچی ٹاؤن میں چکن گونیا، ملیریا، ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

 

 

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، جن میں سڑکوں کی بحالی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنا شامل ہے۔

61 / 100

2 thoughts on “نیو کراچی ٹاؤن میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز، صحت مند ماحول کی فراہمی کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!