اسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کے مطابق، دونوں ملزمان نیشنل ہائی وے روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کی واردات میں مصروف تھے۔

نیو کراچی ٹاؤن میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد، امیر جماعت اسلامی کراچی کی خصوصی شرکت

ملزمان کی شناخت محبوب علی اور بلاول چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، چھینے گئے موبائل فونز اور لوٹی ہوئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ebd6194a 31cc 4050 b032 7a8eb67e996e

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیل ٹاؤن پولیس ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

One thought on “اسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!