تشکر نیوز: منظور پشتین کا پشتون قومی جرگہ اور قومی عدالت آئین پاکستان کے مکمل طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشتون قومی جرگہ کے احترام میں فائر بندی کا اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پشتون قومی جرگہ دراصل ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے۔
ملکی سلامتی کے اداروں کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف سرگرم تمام اینٹی سٹیٹ عناصر یکجا ہو کر صف بندی کیے ہوئے ہیں، جنہیں مغربی اور یہودی لابیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ بلوچستان میں ماہرنگ بلوچ کو بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی حمایت حاصل ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں منظور پشتین کو ٹی ٹی پی کی حمایت حاصل ہے۔
یہ اقدامات ریاست پاکستان کے خلاف خطرناک سازش کی جانب اشارہ کر رہے ہیں، جس میں اندرونی اور بیرونی دشمن مل کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
