این ای ڈی یونیورسٹی میں ناسا اسپیس ایپ چیلنج 2024 کا انعقاد، دو ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

تشکر نیوز:  این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ ناسا اسپیس ایپ چیلنج 2024 کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو ہزار سے زائد اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمن تھے۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی عالمی خاموشی قابل مذمت ہے، بڑے فیصلے ناگزیر ہیں: سعید غنی

پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل نے افتتاحی تقریب میں استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ چیلنج تحقیق کی حیرت انگیز دنیا میں قدم رکھنے کا بہترین موقع ہے، اور اس کا مقصد نوجوانوں کے نئے آئیڈیاز کو فروغ دینا ہے۔”

ناسا کراچی لیڈ ڈاکٹر مونا کنول اور افتخار یزدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناسا اسپیس ایپ چیلنج 2024 کو 184 ممالک میں منعقد کر رہا ہے، اور اس بار پاکستان کے 10 شہروں میں یہ چیلنج بیک وقت ہورہا ہے۔

مریخ ڈائنامکس کے ڈاکٹر مہدی شاہ نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ چیلنج نقطہ آغاز ہے، طلبہ کو اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر بلندیوں کی طرف سفر کرنا ہوگا۔”

تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے طلبہ کو جدید تحقیق کی حیرت انگیز دنیا سے روشناس کروایا اور کہا کہ "اب ہم قدرتی جگنو سے روشنی لے کر اسے پودوں میں منتقل کرنے اور عمر کے اثرات کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔”

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطا نے آٹھ نمایاں ٹیموں میں مومنٹوز اور تمام طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، اور این ای ڈی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی کی ٹیکنالوجی کے میدان میں کاوشوں کو سراہا۔

 

 

 

60 / 100

One thought on “این ای ڈی یونیورسٹی میں ناسا اسپیس ایپ چیلنج 2024 کا انعقاد، دو ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!