کے پی ہاؤس سے نکلا تو جیب میں روپیہ بھی نہیں تھا، 12 اضلاع سے ہو کر پشاور پہنچا ہوں، علی امین گنڈا پور

تشکر نیوز:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گزشتہ 24 گھنٹے کی غیر موجودگی کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے، جہاں اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا۔ وزیر اعلیٰ کے اسمبلی پہنچنے پر اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ 2024: انعام الحق ملک نے ٹائٹل جیت لیا

اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ وہ رات اسلام آباد میں موجود تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوئے تو ان کی جیب میں ایک روپیہ بھی نہیں تھا اور انہوں نے 12 اضلاع کا سفر طے کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی اصلاح کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگ مخالفین نے شروع کی ہے اور انشاءاللہ اس کا خاتمہ ہم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات گردش کر رہی تھیں، تاہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، بلکہ ان کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار کی ویڈیو موجود ہے۔

2 thoughts on “کے پی ہاؤس سے نکلا تو جیب میں روپیہ بھی نہیں تھا، 12 اضلاع سے ہو کر پشاور پہنچا ہوں، علی امین گنڈا پور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!