پی ٹی آئی کی حکومت کے غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں، ملک ابھی مسائل سے نکلا نہیں، نکل رہا ہے، پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا۔

نازش جہانگیر نے شوبز میں متعارف کرانے کا جھانسہ دے کر رقم اور گاڑی لوٹی، اداکار کا دعویٰ

کراچی میں پریس کلب کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پریس کلب کے ممبران کے مسائل کے حل کے لیے وعدہ کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اب بھی پریس کلب کو ریاست کے چوتھے ستون کی نظر سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پریس کلبز پر حقائق بتانے کی بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، پہلے صحافت کا معیار بلند ہوتا تھا اب ہر موبائل فون والا صحافی ہے، صحافت کے غلط استعمال سے بہت نقصان ہوتے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ نقصان صحافت کا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورے حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، اس ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں، ملک ابھی مسائل سے نکلا نہیں، نکل رہا ہے، پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا۔

آج کل جوڈیشل ریفارمز کی بات چل رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سے ایک سال قبل اپنے منشور میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے لکھا تھا اور آج کل کہا جارہا ہے کہ یہ ایک خاص مقصد کے تحت کیا جارہا ہے لیکن اس وقت تو کوئی ایسی بات نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ آئین میں لکھا ہوا ہے اور آئین کوئی تبدیل کرنا چاہے تو کرلے۔

 

 

انہوں نے کے- الیکٹرک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی نے بہت سخت مؤقف رکھا تھا اور ہم نے وفاق سے کے- الیکٹرک کے بورڈ پر صوبائی حکومت کا نمائندہ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔

55 / 100

One thought on “پی ٹی آئی کی حکومت کے غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!