کراچی: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں آن لائن سروسز کے اجرا کی پروقار تقریب، وزیر داخلہ سندھ کی شرکت

تشکر نیوز: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہریوں کے لئے آن لائن سروسز کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو اس جدید سہولت کے آغاز پر مبارکباد دی۔

کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور اس سے شہری لرننگ لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس اور نان کمرشل لائسنس کی تجدید جیسی سہولیات سے باآسانی مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے نظام سے سندھ پولیس کا مثبت امیج ابھرے گا اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولت کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر دباؤ کم ہوگا اور شہری گھر بیٹھے خدمات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

 

 

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی گئی کہ ساؤتھ اور سٹی ڈسٹرکٹس میں بھی ماڈل تھانے بنائے جائیں اور اسٹاف کو خصوصی پیکیج دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے سندھ پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

53 / 100

One thought on “کراچی: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں آن لائن سروسز کے اجرا کی پروقار تقریب، وزیر داخلہ سندھ کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!