ایف بی آر کا ٹیکس اہداف پورا کرنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

تشکر نیوز:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے سخت اور ہنگامی اقدامات کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ غلط یا نامکمل ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کے لیے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا بھی امکان ہے۔

تیموریہ حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ایف بی آر نے اس سلسلے میں مختلف پالیسی اقدامات کی سفارش کی ہے، جن میں غلط گوشوارے جمع کرانے پر جائیداد اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور ایسے افراد کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ شامل ہے۔ مزید برآں، مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML) کے ذریعے ان افراد کا آڈٹ کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 

 

حکام کے مطابق، ان ہنگامی اقدامات کا اطلاق ٹیئر ون ریٹیلرز اور مینوفیکچررز پر کیا جائے گا، جبکہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے تحت بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مقررہ ٹیکس اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

61 / 100

One thought on “ایف بی آر کا ٹیکس اہداف پورا کرنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!