بلال کالونی میں پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ سناٹا پٹی، کفایہ شاپنگ مال کے عقب، سیکٹر فائیو ایم، نیو کراچی میں پیش آیا۔
آئی جی سندھ کا بدین ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ، بجٹ میں اضافے پر غور کا اعلان
پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا، تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان زمین پر گر گئے، جبکہ دیگر دونوں ملزمان کو پولیس نے دوسرے موٹر سائیکل پر پکڑ لیا۔ گرنے والے ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ ان کی گرفتاری کے دوران کانسٹیبل عمیر بھی معمولی زخمی ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت باقر ولد غلام یاسین، عبد المجید ولد فیاض حسین، راحیل احمد ولد محمد احمد، اور معاذ ولد عبد الماجد کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو بلا لائسنس 30 بور ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کیں۔ ملزمان کی دونوں موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ان سے برآمدہ تین موبائل فونز بھی پولیس کے قبضے میں ہیں۔ ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور پستلز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل زیشان شفیق صدیقی نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔