وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک امریکی شہری سمیت 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد صدر جو بائیڈن اسرائیل-حماس تنازع میں یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے مذاکرات کاروں سے ملاقات کریں گے۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 172 رنز پر ڈھیر، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 185 رنز درکار
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جو بائیڈن کے سرکاری شیڈول میں وائٹ ہاؤس کے اجلاس کے لیے وقت مقرر کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی ہے، اس اجلاس میں نائب صدر کاملا ہیرس بھی شرکت کریں گی۔
جو بائیڈن کے تازہ ترین شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اور کاملا ہیرس پیر کو امریکی شہری ہرش گولڈ برگ پولن اور 5 دیگر یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی یرغمالی معاہدے کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کریں گے اور بقیہ اسیران کی رہائی کو یقینی بنانے والے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب آج سے اسرائیل میں ایک ملک گیر ہڑتال شروع ہونے والی ہے جس کا مقصد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر بقیہ اسیروں کی رہائی کے لیے دباؤ کو بڑھانا ہے۔
یرغمالیوں کے لواحقین اور وکلا نے بینجمن نیتن یاہو کی انتظامیہ پر قیدیوں کو زندہ واپس لانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور بقیہ اسیروں کی بازیابی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔