ناروے کی شہزادی مارتھا لوئس نے خود ساختہ روحانی پیشوا ڈیورک ویریٹ سے شادی کرلی ہے، دو متبادل نظریے کے عقیدت مندوں کے ملاپ پر جوڑا ملک میں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
تشکر اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ طلاق یافتہ مارتھا لوئس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک دعویدار ہے، جو فرشتوں سے بات چیت کر سکتی ہے، یہ ایک تحفہ ہے جو انہوں نے شیئر کیا جس کا کتب اور کورسز سے فائدہ اٹھایا، جبکہ 49 سالہ ڈیورک ویریٹ خود کو چھٹی نسل کا روحانی پیشوا قرار دیتے ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سونے کے تمغے بیچ کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔
پاکستان کے شہداء کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر خراج تحسین
مارتھا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں بتایا کہ ’میں بہت روحانی ہوں، اس شخص کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے جو اسے قبول کرتا ہے‘، جوڑے نے جون 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔
ناورے کی شہزادی اور امریکی روحانی پیشوا ناروے کے مغربی ساحل کے گاؤں گیرانگر کے پہاڑوں میں موجود ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جہاں سفید رنگ کے خیمے کے نیچے تقریب منعقد ہوئی، جبکہ جوڑے نے شادی کی خصوصی تصاویر اور ویڈیو کے حقوق بھی شیئر کیے۔
—فوٹو: رائٹرز
ناروے میڈیا کی جانب سے لی گئی تصاویر کے مطابق مارتھا لوئس نے سفید رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا تھا، جبکہ سر پر تاج پہنا تھا جو کہ مارتھا لوئس کو ان کے دادا بادشاہ اولاو نے 18 ویں سالگرہ پر بطور تحفہ دیا تھا، ڈیورک ویریٹ نے سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ سنہرے رنگ کے کمر بند کا انتخاب کیا تھا۔
—فوٹو: رائٹرز
علاوہ ازیں، 87 سالہ بادشاہ ہیرالڈ اور ولی عہد ہاکون نے گہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا، شاہی خاندان نے روایتی نارویجین لباس کا انتخاب کیا جسے ’بوناد‘ کہا جاتا ہے، جو کڑھائی اور اونی کپڑے سے تیار کیا گیا تھا، شادی کی تقریبات کا آغاز جمعرات سے 350 سے زائد مہمانوں سے ملاقات اور مبارکباد سے ہوا۔
—فوٹو: رائٹرز
ڈیورک ویریٹ کے مطابق شادیاں دراصل جوڑے کے وعدوں کی تجدید ہے، روحانی رہنما، جو کہ معروف ہولی وڈ شخصیات گیونیتھ پیلٹرو اور انتونیو بینڈراس کو اپنے پیروکاروں میں شامل کرتے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ زندگی میں وہ فرعون تھے اور مارتھا ان کی اہلیہ تھیں۔