پاک بحریہ کا جہاز یرموک خلیج عمان میں عمانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں شریک

تشکر نیوز: پاکستان بحریہ کے جہاز یرموک نے خلیج عمان میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت کے دوران رائل عمان نیوی کے جہاز السیب (AL-SEEB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینا اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا۔

کراچی کی سڑکیں بارش کا پہلا جھٹکا برداشت نہ کر سکیں، اہم شاہراہیں دریا بن گئیں

قبل ازیں، پی این ایس یرموک نے عمان کا دورہ بھی کیا، جہاں جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کی عسکری قیادت سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

fe2fdba8 9f40 42c5 8d58 d290c65ddb9b

0bd1c436 5040 4167 a27e 65a90becfe38

پاکستان بحریہ علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے تحت دیگر بحری افواج کے ساتھ باقاعدگی سے تعاون کرتی ہے۔ اس کے تحت، بحری جنگی جہازوں کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) پر تعینات کیا جاتا ہے تاکہ سمندر میں قانون کی بالادستی اور بحری نظم و نسق برقرار رکھا جا سکے۔ پاکستان بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے ہونے والی مشترکہ کوششوں میں بھی فعال کردار ادا کرتی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کا جہاز یرموک خلیج عمان میں عمانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں شریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!