پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 617 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 617 پوائنٹس یا 0.79 فیصد بڑھ کر 78 ہزار 877 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 260 پر بند ہوا تھا۔
9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم، عمر تنویر اپنے بیان سے منحرف ہوگئے
یاد رہے کہ 9 اگست کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 695 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 569 پر پہنچا تھا۔
اس سے قبل 5 اگست کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 84 پر آگیا تھا۔
31 جولائی کو بھی انڈیکس میں 741 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔
19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔
13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
3 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔