تشکر نیوز: ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی سائوتھ ٹیم نے انسپکٹر انور عباسی کی قیادت میں کراچی کے ڈیفنس علاقے میں این ایم سی اسپتال کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر خان ولد سعید محمد خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 5720 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ملزم طاہر خان کے خلاف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید کارروائی جاری ہے۔
