اسلام آباد: غیر ملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد میں غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جرمنی: میوزک فیسٹیول کے دوران فیرس وہیل میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں غیرملکی باشندے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہری کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث نوجوان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے میں غیر ملکی بھی زخمی ہوا، جاں بحق نوجوان کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی شخص کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

حادثے کے نتیجے میں مرنے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ولی اللہ کے نام سے ہوئی۔

61 / 100

One thought on “اسلام آباد: غیر ملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!