امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سمندری طوفان ایرنیستو نے تباہی مچادی ہے، جہاں خراب موسمی صورتحال کے باعث ساحل پر موجود گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
نائیجیریا: میڈیکل کے 20 طلبا اغوا، تاوان کا مطالبہ
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کے ساحلی کنارے پر موجود کئی علاقے زیر آب آگئے، جہاں موجود ’ہٹ‘ نما گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر شمالی کیرولائنا کے ایک ایسے ہی علاقے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، جس میں دیکھا گیا ہے کہ لکڑیوں کے سہارے زمین سے کچھ ہی اونچائی پر موجود گھر پانی کے بہاؤ کو برداشت نہ کر سکا اور پانی کی نظر ہوگیا۔
تاہم موسمی ماہرین نے گھر گرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کی طاقتور لہروں اور تیز ہوائیں گھر کے متاثر ہونے کی وجہ ہو سکتی ہیں۔
گھر کے مالک کی جانب سے یہ گھر 2018 میں تین لاکھ 39 ہزار ڈالرز میں خریدا تھا جو کہ پاکستانی 9 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے، جبکہ اس گھر میں 4 کمرے اور 2 باتھ روم موجود تھے۔
دوسری جانب نیشنل پارک سروسز کے مطابق شمالی کیرولائنا میں یہ ساتواں واقعہ گزشتہ 4 سال میں پیش آیا ہے، جبکہ مسافروں اور سیاحوں کو سمندر کے قریب کیپ ہیٹیراس نہ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ شمالی کیرولائنا کے علاقے روداتھے وسینٹی کے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔