تشکر نیوز: لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر قوم کے نام ایک جذباتی پیغام دیا ہے۔ اٹک سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود نے تیرہ کے خوارجیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن، متعدد تھانہ جات کی حدود میں کارروائی
شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد نے کہا کہ "میرے دو اور بیٹے ہیں اور میں وہ بھی اس مٹی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔” انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم خوارجیوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور فتح پاک فوج کی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا، "مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں۔ میں نے اللہ کے فیصلے پر سر جھکایا ہے اور شکر گزار ہوں۔”
والد نے قوم سے دعا کی کہ اللہ انہیں صبر عطا فرمائے اور اس عظیم قربانی کے لیے قوم کے حوصلے اور جرات کو سراہا۔ پوری قوم اس عظیم باپ کی مضبوطی اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔