آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں روٹری کلب کے ہفتہ وار اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں روٹری کلب کے ہفتہ وار اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کا استعمال بڑھ رہا ہے، اور سندھ پولیس بھی اس ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

عراق میں گزشتہ ایک مہینے میں 1200 پاکستانی شہری گرفتار

غلام نبی میمن نے بتایا کہ شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر چہرہ شناس کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، اور اندرون شہر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 1200 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ مستقبل میں، ٹریفک قوانین کے تحت ٹکٹنگ چالان کیمروں کی مدد سے جاری کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔

آئی جی سندھ نے معاشی عدم استحکام کے باعث بے روزگاری میں اضافے اور جرائم میں بڑھوتری کا ذکر کیا، اور کہا کہ تمام معاشرتی برائیوں کا ذمہ دار صرف پولیس کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے عوام دوست پولیسنگ اور محفوظ ماحول کے قیام کی کوششوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ تھانوں کو فنڈز فراہم کرنے اور اچھی شہرت کے حامل افسران کو ذمہ داری دینے سے جرائم اور بدعنوانی میں واضح کمی آئی ہے۔

1 4 2 5 3 5 4 3

غلام نبی میمن نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں پولیس پر اس طرح کی تنقید نہیں کی جاتی۔ انہوں نے محرم کے ایام میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 46 ہزار ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس کے اچھے تجربات اور روایات کو بھی اسی طرح سراہا جانا چاہیے جس طرح منفی امور کو عام کیا جاتا ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس واحد محکمہ ہے جو 12 گھنٹے کام کرتا ہے اور مرحلہ وار 25 ہزار نئی آسامیوں پر بھرتی کرنے جا رہا ہے، جس سے اہلکاروں کی ڈیوٹی ٹائمنگ میں کمی آئے گی اور ان کی استعدادی صلاحیتیں بھی بڑھیں گی

63 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں روٹری کلب کے ہفتہ وار اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!