پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا

اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا۔

عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا، 3 فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!