شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی، جس کے دوران سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے 370 کلو چھالیہ برآمد کی گئی۔ اس کارروائی میں پولیس اہلکار ابراہیم اور اس کے ساتھی حسام بلوچ کو گرفتار کیا گیا، جو کہ چھالیہ کی سپلائی کا کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق،
اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری: 157.8 کلو منشیات ضبط، 6 ملزمان گرفتار

ان کے دو مزید ساتھی بھی پولیس اہلکار ہیں، جو چھالیہ کو گھارو فراہم کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان اور فرار ہونے والے ساتھی پولیس اہلکاروں کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
