تشکر نیوز: حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کراچی میں ڈائریا وبائی شکل اختیار کرچکا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ بارشوں کے بعد آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے شہر کے اسپتالوں میں ڈائریا کے کیسز میں یہ اضافہ ہوا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ نیلامی میدان جنگ بن گئی
کراچی کے سرکاری اسپتالوں، بشمول جناح اور سول اسپتال، میں روزانہ کی بنیاد پر ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جناح اسپتال میں یومیہ 50 مریض ڈائریا کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں، جبکہ سول اسپتال میں یہ تعداد 60 سے 65 مریضوں تک پہنچ گئی ہے۔
طبی ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مون سون کے بعد آلودہ پانی کی وجہ سے کراچی میں جان لیوا امراض کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نے کم قوت مدافعت والے افراد کو اس موسم میں کھانے اور پینے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔
کراچی کے شہریوں کو فوری طور پر صاف پانی کے استعمال اور صحت مند خوراک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
#کراچی #ڈائریا #مون_سونو #آلودہ_پانی