بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہی، انتظامیہ کا بے پرواہ رویہ

تشکر نیوز:  کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہریوں کی دعاوں کا نتیجہ سڑکوں کی تباہی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں، بشمول لیاقت آباد، جمشید روڈ، بڑا بورڈ، گرومندر، تین ہٹی، اور گلشن اقبال میں سڑکیں اس قدر تباہ ہو گئی ہیں کہ صرف اونچے نیچے ٹیلوں کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی کی اراضی پر کے ڈی اے کا دعویٰ مسترد کر دیا

بارشوں نے جہاں شہر کے موسم کو خوشگوار بنایا، وہیں سڑکوں کا نقشہ بھی بدل دیا ہے۔ لیاقت آباد، گرومندر، اور پاک کالونی سمیت ہر علاقے میں سڑکوں کی حالت زار کا عالم یہ ہے کہ ملبے کے ٹیلے ہی نظر آتے ہیں۔ گلشن اقبال، تین ہٹی، اور نوتعمیر جہانگیر روڈ کی سڑکیں بارش کے پانی میں بہ گئیں، جبکہ سیوریج کا پانی مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بارشوں سے قبل کوئی مناسب انتظامات نہیں کیے گئے، جس کے نتیجے میں سڑکوں کی تباہ حالی بڑھ گئی۔ انتظامیہ دفاتروں میں بیٹھ کر "سب اچھا ہے” کا راگ الاپ رہی ہے، جبکہ حقیقتاً شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی تباہ حال سڑکوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ٹاؤنز کو فوری بحالی کے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

#کراچی #سڑکوں_کی_تباہی #بارشیں #میئر_کراچی #سڑکوں_کی_مرمت

61 / 100 SEO Score

One thought on “بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہی، انتظامیہ کا بے پرواہ رویہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!