بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ نیلامی میدان جنگ بن گئی

تشکر نیوز: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ نیلامی آج ایک بار پھر شدید جھگڑالے ماحول میں تبدیل ہوگئی، جہاں پولیس کی بھاری نفری کے باوجود ٹھیکے داروں نے بھاری اسلحے کے ساتھ نیلامی میں شرکت کی۔ نیلامی شروع ہوتے ہی ٹھیکے داروں کے درمیان آپس میں جھگڑے شروع ہوگئے، جن میں ٹیبل اور کرسیاں اٹھا کر ایک دوسرے پر حملے کیے گئے۔

حق پرست ارکان اور عوام کا کراچی میں بنیادی سہولتوں کی کمی اور معاشی مسائل پر احتجاج

اطلاعات کے مطابق، پارکنگ نیلامی کے دوران تین کمپنیوں، جبار، عزیز اللہ اور معروف، نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ اس سے پہلے دن بھی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے نیلامی ختم کر دی گئی تھی اور ٹھیکے دار شمیم اور عبداللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

نیلامی کے دوسرے روز، کچھ ٹھیکے داروں نے ڈپٹی مئیر کے دفتر پر حملہ کیا اور دفتر کے باہر شدید مغلظات بکی۔ اطلاعات کے مطابق، تیسرے روز بھی بڑے حملے کی اطلاعات ہیں، جس سے پارکنگ نیلامی کا ماحول مزید کشیدہ ہوگیا ہے۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس متنازعہ پارکنگ نیلامی کو فوری طور پر منسوخ کر دیں، کیونکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پارکنگ کی نیلامی کسی میدان جنگ سے کم نہیں بن گئی ہے۔

#کراچی_نیلامی #بلدیہ_عظمیٰ_کراچی #پارکنگ_نیلامی

53 / 100 SEO Score

One thought on “بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ نیلامی میدان جنگ بن گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!