کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔ حسن اسکوائر پل سے عیسیٰ نگری تک بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے اور گہرے کھڈے پڑ گئے ہیں، جس سے ٹریفک میں خلل آیا ہے۔
اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائی: 43 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کے بعد شہر کی کئی سڑکیں مزید بگڑ چکی ہیں، جس سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عیسیٰ نگری، لیاقت آباد، ناظم آباد، گرو مندر، اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی حالت خراب ہو چکی ہے۔

گرو مندر سے نمائش چورنگی جانے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، جس کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ گرو مندر پر ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے رکشہ پلٹ گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔
