اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائی: 43 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 43 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں اور 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

موچکو پولیس نے پھپھی کے گھر سے زیورات چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، تمام زیورات برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر دو الگ کارروائیوں میں سعودی عرب اور دبئی جانے والے دو مسافروں سے 3.1 کلو آئس اور 1208 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ملتان میں ایک ملزم کے قبضے سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔

11 3 12 2 14 213 2 15 3 16 1 17 2 18 3 19 3 20 3 21 3 22 1

 

رنگ روڈ پشاور کے قریب دو کارروائیوں میں 6 کلو چرس اور 900 گرام افیون قبضے میں لی گئی، جبکہ بھان روڈ حیدرآباد میں ایک ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔

پشاور یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 3.6 کلو چرس اور 300 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں، اور ایم 2 ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 920 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گلگت میں بھی ایک ملزم سے 520 گرام چرس ضبط کی گئی ہے۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

One thought on “اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائی: 43 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!