تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے سگی پھوپھی کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تمام زیورات برآمد کر لیے ہیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق، 1 اگست 2024 کو مواچھ گوٹھ میں واقع گھر سے 14 تولہ طلائی زیورات، جن میں دو کڑے، ہار، چین، بندے اور انگھوٹیاں شامل تھیں، چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پھپھی کے گھر سے زیورات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، تمام زیورات برآمد
ملزمان میں محراب ولد مراد بخش اور حبیب ولد اکبر علی، جو مدعیہ کے بھتیجے ہیں، شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ملزم محراب کا بہنوئی عمران ولد محمد عمر بھی واردات میں ملوث تھا۔

تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تمام چوری شدہ زیورات برآمد کر لیے ہیں، اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی کے مطابق، مزید تفتیش جاری ہے۔
