آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے داؤدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات کی تعریف

تشکر نیوز:  آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے داؤدی بوہرہ جماعت کے نو رکنی وفد نے کمیل یونس کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے محرم الحرام کے دوران اپنے روحانی پیشوا اور دیگر ملکی و غیر ملکی مندوبین کے ساتھ چالیس ہزار شخصیات کی آمد و رفت کے دوران سندھ پولیس اور ٹریفک پولیس کے فراہم کردہ فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر شکریہ ادا کیا۔

جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث تین ملزمان گرفتار

وفد نے کہا کہ ان کے تمام مہمانوں کی رہائشی مقامات سے مذہبی مقامات تک نقل و حرکت انتہائی محفوظ تھی۔ داؤدی بوہرہ جماعت کے غیر ملکی مندوبین نے مختلف اوقات میں بازاروں اور دیگر مقامات کا دورہ بھی کیا اور مجموعی طور پر ملکی و غیر ملکی مندوبین نے خود کو انتہائی محفوظ اور دوستانہ ماحول میں پایا۔

 

وفد نے حکومت سندھ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو سراہتے ہوئے لائق ستائش و تحسین قرار دیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ "سندھ پولیس کے اقدامات پر آپ کا اظہار تشکر ہمارے لیے ایک اعزاز ہے اور اس سے بین الاقوامی سطح پر صوبہ سندھ اور خاص طور پر کراچی کے حوالے سے ایک مثبت پیغام جائے گا۔”

10

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ "عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان جیسے اقدامات کا فروغ پولیس کے بنیادی فرائض منصبی میں ایک کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ پولیس نے اپنی محنت، لگن اور ہمت سے ہر طرح کے ایونٹس کو پرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتی رہے گی۔”

انہوں نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی کے تمام امور و اقدامات کو غیرمعمولی اور فول پروف بنانے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے داؤدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات کی تعریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!