محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کبھی بھی امریکا یا اس کے اتحادیوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لانچنگ پیڈ کے طور پر کام نہیں کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا کا ماننا ہے کہ داعش خراساں ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے جو بین الاقوامی دہشت گردانہ حملے کرنے کی عزائم اور صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی انتخابات: کاملا ہیرس کی نامزدگی کیلئے ڈیمو کریٹس کی الیکڑونک ووٹنگ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان سے ابھرنے والے خطرات کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
جب ترجمان سے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی اور ان کے سرحد پار پاکستان پر حملے کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ پر امریکی مؤقف کے بارے میں سوال کیا گیا تو ویدانت پٹیل نے جواب دیا جیسا کہ ہم مسلسل کہتے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ افغانستان کبھی بھی امریکا یا ہمارے اتحادیوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے ایک لانچنگ پیڈ کے طور پر کام نہ کرے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا خطے میں اتحادیوں سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے تمام تر کوششں کر رہا ہے۔