اسمعٰیل ہنیہ: حماس کے شہید سربراہ کی زندگی اور خدمات

حماس کے سربراہ اسمعٰیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، اسمعٰیل ہنیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔ وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔

حماس نے اسمعٰیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، اور اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا ہے

اسمعٰیل ہنیہ کا تعارف: اسمعٰیل ہنیہ 29 جنوری 1962ء کو غزہ کے الشاتی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اقوامِ متحدہ کے اسکول سے حاصل کی اور 1987ء میں اسلامک یونیورسٹی غزہ سے عرب لٹریچر میں گریجویٹ ہوئے۔ تعلیم کے دوران مزاحمتی تحریکوں میں سرگرم رہے، اور 1989ء میں گرفتار ہو کر تین سال جیل میں رہے۔ 1992ء میں رہائی کے بعد حماس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ لبنان جلا وطن کیے گئے۔

1997ء میں اسمعٰیل ہنیہ حماس کے مرکزی دفتر میں شامل ہوئے اور جلد ہی تنظیمی عہدوں پر ترقی کی۔ اسرائیلی افواج نے 2003ء میں ان پر میزائل حملہ کیا، لیکن وہ محفوظ رہے۔ 2006ء میں حماس کی فتح کے بعد انہیں فلسطین کا وزیراعظم نامزد کیا گیا۔

جون 2007ء میں، فاتح پارٹی کے ساتھ تنازع کے بعد، فلسطینی صدر محمود عباس نے انہیں عہدے سے برطرف کردیا، لیکن وہ غزہ میں حماس کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے۔ 2018ء میں، انہیں عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

حماس-اسرائیل تنازع: 7 اکتوبر 2023ء کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا جبکہ اسمعٰیل ہنیہ ترکیہ میں موجود تھے۔ 15 اکتوبر کو انہوں نے مشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔ رواں سال عیدالفطر پر اسرائیلی بمباری میں ان کے تین بیٹے اور چار پوتے شہید ہو چکے ہیں۔

20 مئی 2024ء کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے اسمعٰیل ہنیہ اور دیگر حماس رہنماوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست دی۔

حماس کا ردعمل: حماس نے اسمعٰیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ حملہ بزدلانہ ہے۔ ایرانی حکام نے حملے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے کہا کہ حملے میں ایک محافظ بھی شہید ہوا، اور تحقیقات جاری ہیں۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ اس قتل کے باوجود اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا اور مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ چھڑے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اسمعٰیل ہنیہ: حماس کے شہید سربراہ کی زندگی اور خدمات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!