ترک بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا، خیر سگالی دورے کے دوران باہمی امور پر بات چیت ہوگی

تشکر نیوز: ترک بحریہ کا جہاز، "کنالیاڈا”، خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے۔ سمندر میں اور کراچی بندرگاہ پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور ترک قونصل خانے کے سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔

عمران خان: فوج اپنے نمائندے منتخب کرے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں

بندرگاہ پر قیام کے دوران، ترک بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ بحری نگرانی کی منصوبہ بندی اور دیگر پیشہ ورانہ موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ترک بحریہ کا وفد بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی پیش کرے گا۔

0391cc99 2173 414d 92a0 ce1c21f694bd e1722349920474

یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات اور پاک بحریہ و ترک بحریہ کے درمیان مضبوط تعاون کا ایک اہم مظہر ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ترک بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا، خیر سگالی دورے کے دوران باہمی امور پر بات چیت ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!