عمران خان: فوج اپنے نمائندے منتخب کرے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوج کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم فوج کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، بس فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک

صحافی نے سوال کیا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور پھر بھی ان سے مذاکرات چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی اور محسن نقوی کون ہیں؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے، اور محسن نقوی اسی نظام کا نمائندہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دی تھی، اور نیوٹرل کوئی جانور نہیں ہوتا بلکہ غیر سیاسی ہوتا ہے۔

جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو کیا آپ بات چیت کریں گے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں محسن نقوی سے بات نہیں کروں گا، کیونکہ اس نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مل کر ہم پر ظلم کیا اور مریم نواز بھی فاشسٹ ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تھا، اور چیف جسٹس عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا۔ انہوں نے جسٹس عامر فاروق سے درخواست کی کہ وہ میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں اور ہائیکورٹ میں دوسرے ججز کو میرے کیسز سونپ دیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی کو تحریک انصاف کا کوئی فرد ملوث ہے تو اسے سزا دی جائے، لیکن حکومت کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج کو آپس میں لڑا کر ہماری جماعت کو ختم کر دیا جائے۔

61 / 100

One thought on “عمران خان: فوج اپنے نمائندے منتخب کرے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!