تشکرنیوز: واٹر کارپوریشن شہریوں کو بلا تفریق سیاست، مذہب، قوم، ذات، اور نسل کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن، انجینئر سید صلاح الدین احمد نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ واٹر کارپوریشن شہر کے تمام مکینوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ضلع ملیر میں فارنر گیسٹ کے ساتھ واردات کی کوشش ناکام، ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا
ملاقات کے دوران وفد نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں، پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ کیا جائے، اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے یوسی اور ٹاؤن چیئرمین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
سی ای او نے وفد کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی رائزنگ مین نمبر پانچ اور اولڈ پپری مین پر نئی لائن بچھائی جا رہی ہے، جو پانچ کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے یہ کام جاری ہے اور واٹر کارپوریشن شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے
