کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کی کم قیمت ہاوسنگ اسکیم کے افتتاحی تقریب میں عوامی پذیرائی پر خوشی کا اظہار

تشکر نیوز:  کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر (ر) محمد زاکر نے کم قیمت ہاوسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہماری توقعات سے زیادہ ماڈل بینگلوز کا وزٹ کیا اور دل کھول کر پروجیکٹ کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس 18 لاکھ روپے نہیں تو وہ ایک سال کے اندر پیمنٹ جمع کرا سکتا ہے، کیونکہ اتنی کم قیمت میں گھر لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔

کراچی میں تنوع، عدل اور شمولیت کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ اگر غریبوں کو گھر دینا ہے تو اسے خوبصورت جگہ پر دینا ضروری ہے۔ آئندہ دنوں میں بینکس، 5 اسٹار ہوٹلز یہاں آباد ہوں گے، اور ہم غریبوں کا بھلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، منافع کی بجائے ہمیں غریبوں کی دعائیں ملیں گی۔ یہاں زندگی کی ہر آسائش موجود ہوگی، بشمول 200 بیڈ کا اسپتال، یونیورسٹی، بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم، اولڈ ایچ ہوم، گورنمنٹ اسکول، گرامر اسکول، اور سوشل ویلفیئر کا دفتر۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس کم قیمت اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ شہر میں گھر خریدنا مشکل ہوگیا ہے، سیوریج نظام کی خرابی اور بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ عوام کی تمام امیدیں کمانڈر بلڈرز سے وابستہ ہیں

47 / 100 SEO Score

One thought on “کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کی کم قیمت ہاوسنگ اسکیم کے افتتاحی تقریب میں عوامی پذیرائی پر خوشی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!