کراچی کی ساحلی پٹی ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 8 افراد پانی میں ڈوب گئے۔
تشکر نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا 6 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا جبکہ سمندر میں ڈوبنے والوں میں سے 2 افراد دم توڑ گئے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کردیا گیا
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ نورین اور 40 سالہ راشد شامل ہیں۔
دوسری جانب سی ویو پر بھی نہاتے ہوئے ایک 18 سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سی ویو کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی شناخت 18 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو رضاکاروں نے لاش کو پانی سے نکال لیا۔
