تشکر نیوز: ہیڈ کوارٹرز پا کستان رینجرز (سندھ)میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء، اکابرین اور بوہری کمیونٹی کے وفود کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے علماء کرام کو محرم الحرام اور بوہری کمیونٹی کے مذہبی اجتماعات کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تمام علماء کرام، اکابرین اور دیگر سے ملی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری قائم رکھنے پر زور دیا۔
رینجرز اور دیگر قانون نافذ کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے ۨ فول پروف انتظامات کیے جائیں گے
دوران ملاقات اس بات پراتفا ق کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گااور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ علماء، اکابرین اور بوہری کمیونٹی کے وفود کی جانب سے مذہبی منافرت اور شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی میں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔ شرکاء نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار
عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔