لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

لاہور میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خواشگوار پوگیا جبکہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

 

تشکر نیوز کے مطابق بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں بہت سے علاقے زیر آب بھی آگئے، لکشمی چوک پر 105، قرطبہ چوک 102، گلبرک 73، پانی والا تالاب میں 72 ملی میٹر، گلشن راوی میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مغلپورہ میں 53، نشتر ٹاؤن میں 51، اپر مال میں 49، چوک نا خدا میں 48، جیل روڈ پر 48 ملی میٹر، سمن آباد میں 41، تاجپورہ میں 40 جبکہ ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہورمیں سب سے زیادہ بارش 110 ملی میٹر قرطبہ چوک میں ریکارڈ کی گئی، لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مینجنگ

حکومت کا نئے مالی سال کے آغاز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ڈائریکٹر (ایم ڈی) واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) غفران احمد خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے، انہوں نے لاہور بھر میں مختلف سڑکوں اور انڈر پاسز کا دورہ کیا۔

 

 

دوسری جانب لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب ہوگئی، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ کی جاسکی۔

60 / 100

One thought on “لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!