تشکور نیوز رپورٹنگ،
پریس ریلز
کراچی15,دسمبر 2023:-
گذشتہ دنوں دوران ڈکیتی جاں بحق ہونیوالے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم سید مرتضٰی حسین کے والدین سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔انہوں نے وقوعے میں متوفی کے زخمی ہونیوالے بھائی کی خیریت بھی دریافت کی۔
آئی جی سندھ نے متوفی کے والدین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھیں یہ یقین دلایا کہ پولیس انتہائی جامع تحقیقات اور تفتیش کی بدولت واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیگی۔
ملاقات میں موجود ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی انویسٹی امیر سعود مگسی نے کیس کی تفتیش میں ہونیوالی ابتک کی پیش رفت پر تفصیلات سے آئی جی سندھ کو آگاہی دی۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد, عینی اور واقعاتی شہادتوں کو پیش نظر رکھ پولیس تمام تر تیکنیکس اور جدید آلات کو استعمال کررہی ہے انہوں بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔
آئی جی سندھ نے مرحوم طالب علم کے لیئے دعائے مغفرت کی جبکہ اسکے زخمی بھائی کے لیئے صحتیابی کی دعا کی۔
اس موقع پر مرحوم طالب علم کے والد نے بتایا کہ سید مرتضٰی حسین ایک ہونہار,ذہین اور لائق طالب علم تھا اس نے اسکول تا جامعہ تک کے تعلیمی سفر میں ہمیشہ امتیازی پوزیشن حاصل کی وہ گولڈمیڈلسٹ تھا۔
