میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا نواں گانا ’ٹُری جاندی‘ ریلیز کردیا، جسے اب تک 42 لاکھ سے زائد بار تک دیکھا جا چکا ہے۔
’ٹُری جاندی‘ کو رواں ماہ 21 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سینیئر گلوکارہ شازیہ منظور کو حسن رحیم کے ساتھ پرفارمنس کرتے دیکھا گیا۔
کوک اسٹوڈیو کا نواں گانا ’ٹُری جاندی‘ ریلیز
’ٹُری جاندی‘ کی شاعری عدنان ڈھول، حسن رحیم اور ذلفی نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی ذلفی اور حسن رحیم نے عدنان صدیقی کے ہمراہ ترتیب دی ہے۔
پنجابی دھن کے گانے ’ٹُری جاندی‘ کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے، اس سے قبل اسٹوڈیو کا آٹھواں گانا جھول ریلیز کیا گیا تھا۔
پنجابی دھن کے ساتھ ’جھول‘ کو رواں ماہ 14 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے مانو اور انورال خالد نے گایا تھا۔
ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
’جھول‘ کوک اسٹوڈیو کا آٹھواں گانا تھا، اس سے قبل ساتویں گانے بلاک بسٹر کو 25 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔
’بلاک بسٹر‘ سے قبل کوک اسٹوڈیو کے چھٹے گانے ’چل چلیے‘ کو 20 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔
سیزن 15 کا پانچواں گانا اویارا 12 مئی جب کہ چوتھا گانا ’ہرکلے‘ 5 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔
اسی طرح تیسرے گانے ’مغروں لا‘ کو 28 اپریل جب کہ دوسرے گانے ’2 اے ایم‘ کو 21 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز 14 اپریل کو سندھی گانے آئی آئی سے ہوا تھا۔