پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے وفد کا میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کے مزار پر حاضریاوورسیز کمیونٹی کے وفد نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی

تشکور نیوز رپورٹنگ،

پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے وفد نے میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی، وفد نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق میاں طارق جاوید کی قیادت میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی وفد نے اس موقع پر کمیونٹی نے 1971 سمیت تمام جنگوں کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد کے ارکان نے شہدا کے ورثا کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید نے کہا کہ میجر شبیر شریف نے جس جرأت و بہادری سے دفاع وطن کے لیے عظیم قربانی دی، وہ بے مثال ہے، انہوں نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوم کے مضبوط اتحاد پر زور دیا۔

میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ پاک آرمی دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہونے والی واحد فوج ہے، غازیوں اور شہدا کی خدمات اور قربانیاں قوم کے لئے باعث حیات ہیں، انہوں نے بالخصوص دہشت گردی کے خلاف حالیہ آپریشنز میں جانیں قربان کرنے والے وطن کے سپوتوں کو سلام پیش کیا۔

 

 

چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اس وجہ سے بیرون ملک رہتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت میں بے فکری سے مصروف رہتے ہیں کہ ان کے لواحقین کی حفاظت کے لیے پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!