تشکر نیوز: بھگوڑا یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک کے بعد دوسرا دھچکہ ۔ وطن کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا بالاخر اپنے انجام کو پہنچنے لگا ۔۔ پاکستان میں بےنقاب ہونے کے بعد اب غدار وطن بین الاقوامی سطح پر بھی بے نقاب ہویگا ۔
تفصیلات کے مطابق حسب روایت عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر پر مقدمہ دائر کیا جس میں بہت سارے جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے۔ برگیڈئیر ریٹائرڈ راشد نصیر نے جواب کے طور پر ہتک عزت کا مقدمہ برطانوی عدالت میں دائر کیا۔ عدالت نے عادل راجہ کی اپیل کو خارج کر دیا اور اس پر دس ہزار پاونڈ کا جرمانہ بھی عائد کردیا ۔۔ عادل راجہ کی قانونی شکست نے ایک بے بنیاد سیاسی بیانیہ بھی بے نقاب کر دیا۔ برطانوی عدالت نے بھی عادل راجہ کو جھوٹا اور فراڈ قرار دے دیا اس طرح عادل راجہ فیک نیوز کی علامت بن گیا ۔
اس طرح برطانوی عدالت کے فیصلے نے پاک آرمی کے کورٹ مارشل کے درست فیصلے کی تصدیق کردی۔ یہ عادل راجہ کی ہی نہیں بلکہ ریاست دشمن بیانیے کی بھی شکست ہے۔ ایک مخصوص سیاسی جماعت اس کی سوشل میڈیائی دیوتا کے طور پر پوجا کرتی تھی۔ عادل راجہ کے بے نقاب ہونے سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ سیاسی کلٹ کس طرح پروان چڑھتے ہیں۔ برطانوی عدالت کے فیصلے نے محض عادل راجہ نہیں بلکہ اس جیسے ریاست مخالف بیانیہ رکھنے والوں کو بھی بے نقاب کر گیا ہے جو ہر وقت ریاست اور فوج دشمن پروپگنڈہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ قانون کے شکنجے میں آنے کے بعد عادل راجہ معافی حاصل کرنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ ایسے ریاست مخالف کرداروں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک ضرور پہنچانا چاہیے۔
