واشنگٹن میں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع ہوگی، وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے، دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی ہم فیڈریشن میں کریں گے صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 14 تاریخ کو واشنگٹن جارہا ہوں، وہیں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی بتدریج کم ہوگی، ملک کی پالیسی کے حساب سے چلیں گے، ہم نے جو کرنا ہے سب ملک کے لیے کرنا ہے،

وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، محمد بن سلمان کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی صورت میں بھرپور حمایت کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہنگائی میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی متوقع ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!