سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ نئی بلندیوں کی جانب گامزن

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فی تولہ سونا2700 روپےمہنگا،223900 روپےکاہوگیا

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دس گرام سونےکے بھاؤ بڑھکر ایک لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہوگئی۔

جیولرز کے مطابق سونے کے برعکس چاندی کی قیمت2600روپےفی تولہ پرمستحکم ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا29 ڈالر کے اضافے سے 2135 ڈالر کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!