سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت قرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فواد چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں اینٹی کرپشن عدالت لایا گیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کی مفاہمت سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدر نے کہا کہ شہبازشریف نے کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے لیکن سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں، ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تویہ بات بڑی منافقت لگتی ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں اینٹی کرپشن عدالت لایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!