رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام مارکیٹ سے بھی مہنگی چینی ملے گی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ماہ مبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا انوکھا کارنامہ، ہزاروں ٹن مہنگی چینی خرید لی

لاہور: رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام مارکیٹ سے بھی مہنگی چینی ملے گی، ماہ مبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا انوکھا کارنامہ، ہزاروں ٹن مہنگی چینی خرید لیی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی چینی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت ابتدائی طور پر 20ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا اسٹاک 40ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم حالیہ ٹینڈر کے ذریعے خریدی گئی چینی مہنگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آخری ٹینڈر کے مقابلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے فی کلو چینی 17روپے 10پیسے مہنگی خریدی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 142روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155روپے میں پڑے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40ہزار میٹرک ٹن چینی 124روپے 90پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 138روپے میں پڑی تھی۔ جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو چینی 140 روپے سے 150 روپے کے درمیان میں دستیاب ہے۔ یوں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر عام صارفین کو جو چینی دستیاب ہو گی، وہ ممکنہ طور پر عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!